Home / Terms & Conditions

الہدیٰ میرج بیورو — شرائط و ضوابط

الہدیٰ میرج بیورو میں رجسٹریشن کروانے سے پہلے براہِ کرم تمام شرائط و ضوابط بغور پڑھ لیں۔ رجسٹریشن کروانے کا مطلب ہے کہ آپ ان تمام شرائط سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔

Version 1.0 06 Oct 2026 06 Oct 2026
Please read these terms carefully before using our services

الہدیٰ میرج بیورو — شرائط و ضوابط

اعتبار آپ کا، کوشش ہماری، رشتہ آپ کا حق، ہماری ذمہ داری

حصہ اول — بنیادی شرائط

  1. 1۔ میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر یہ اقرار کرتا / کرتی ہوں کہ میں نے جو معلومات دی ہیں وہ درست ہیں۔ معلومات غلط ہونے کی صورت میں میں ذمہ دار ہوں گا / گی۔
  2. 2۔ میں رجسٹریشن فیس واپس لینے کا حق دار نہیں ہوں۔ میں رجسٹریشن فیس نہ دینے کی صورت میں ادارہ کی طرف سے فراہم کردہ سروس (کال، واٹس ایپ، فریقین کی میٹنگ) استعمال نہیں کر سکوں گا / گی۔ اگر فریقین میٹنگ کے بعد کال، واٹس ایپ، فریقین سے میٹنگ کروانے کی سروس استعمال کرنا چاہوں گا / گی تو مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد سروس حاصل کر سکوں گا / گی۔
  3. 3۔ میں رشتہ فائنل ہونے پر بقایا فیس ادا کرنے کا پابند ہوں گا / گی جو کہ فارم میں درج ہے۔ میں نے آن لائن ٹکٹ کاٹی ہے، اگر میں نے فریقین کی میٹنگ کے بعد رشتہ فائنل کروایا تو میری ذمہ داری ہوگی کہ میں بقایا فیس ادا کروں گا / گی۔
  4. 4۔ دوسری پارٹی سے فائنل ہونے کی صورت میں یا فائنل فیس نہ دینے کی صورت میں الہدیٰ میرج بیورو میرے خلاف قانونی کارروائی کا مجاز ہوگا، جس کا خرچ میں خود برداشت کروں گا / گی۔
  5. 5۔ ادارہ اپنی مرضی سے کسی بھی پروفائل کو مسترد کر سکتا ہے یا کسی بھی پروفائل کو شامل کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔
  6. 6۔ ادارہ اپنی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی مکمل چھان بین / تصدیق کرنے کا مجاز ہوگا۔ فراہم کردہ معلومات غلط ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  7. 7۔ رشتہ دیکھنے کی میٹنگ کا فیصلہ ادارہ کرے گا۔ میری فیملی کی مکمل رضامندی کے بغیر کوئی میٹنگ نہیں کروائی جائے گی۔ اگر آپ کو کسی قسم کا تحفظ محسوس ہو تو آپ نے فوری طور پر ہمیں مطلع کرنا ہے۔
  8. 8۔ رشتہ / نکاح کے تمام شرائط و ضوابط اور معاملات فریقین ایک دوسرے سے طے کریں گے۔ ادارہ کسی بھی معاملے میں فریقین کا ذمہ دار نہ ہوگا۔
  9. 9۔ تمام تر فریقین الہدیٰ میرج بیورو کی ویب سائٹ پر دی گئی ویب سائٹ شرائط و ضوابط کے پابند ہوں گے۔ میں نے ویب سائٹ کے شرائط و ضوابط پڑھ لیے ہیں اور میں ان سے مکمل طور پر متفق ہوں۔
  10. 10۔ مزید شرائط و ضوابط ہماری آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ آپ ان کو تفصیلاً پڑھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا لنک اوپر موجود ہے۔
  11. 11۔ ادارہ اپنے ممبران اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً اقدامات کرتا رہے گا۔ کلائنٹس / ادارہ کی نئی پالیسیوں اور فیصلوں کے پابند ہوں گے۔
  12. 12۔ آپ ادارہ سے کسی بھی سوال یا رہنمائی کے لیے صرف تحریری طور پر رابطہ کریں۔ فون کال یا واٹس ایپ پر تصویریں / میسجز نہ کریں۔

حصہ دوم — میٹنگ کے دوران طرزِ عمل

  • 🌿 براہِ کرم میٹنگ ٹیم کے سوالات پر نرمی سے جواب دیں۔ ناراضی کا اظہار نہ کریں۔
  • 🌿 آپ نے ایک بہت بڑی ذمہ داری اپنے اوپر اٹھائی ہے، اسے پوری ذمہ داری سے پورا کریں اور کسی کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں۔
  • 🌿 میٹنگ کے دوران سوال پوچھیں اور دوسرے فریق کو بھی مکمل طور پر بات کرنے کا موقع دیں۔ اچھے انداز میں جواب دیں۔
  • 🌿 بعض اوقات میٹنگ کے دوران ایک میٹنگ سے نمبر کسی دوسرے میٹنگ کے لیے استعمال ہو جاتا ہے۔ اگر آپ نے اپنی تفصیل ہمیں نہیں بتائی ہوگی تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو کس طرح کے رشتے دکھائیں گے۔

حصہ سوم — شکایت اور رابطہ

  • 📞 اگر کوئی بھی ٹیم ممبر ٹھیک طریقے سے کام نہ کرے یا کوئی شکایت ہو تو فوراً اس کی شکایت ہمیں واٹس ایپ نمبر پر کریں۔ ان شاء اللہ ہم آپ کو بہترین سروس دینے کی کوشش کریں گے۔
  • 📞 ضرور یاد رکھیں اور اچھی سروس کی صورت میں اپنے عزیز و اقارب کو ضرور ریفر کریں۔
  • ⚠️ نوٹ: کسی بھی ٹیم ممبر سے بدتمیزی یا غیر ضروری بات کرنے کی صورت میں رجسٹریشن منسوخ ہوگی۔

رابطہ کی تفصیلات

موبائل نمبرز:0300 882 9545 | 0300 103 0546
0320 942 4052 | 0320 353 0546
واٹس ایپ:0332 603 0546
ویب سائٹ:https://808.alhuda.com.pk
طلبِ دعا:مرزا محمد حنیف

الہدیٰ میرج بیورو (رجسٹرڈ)
Trusted Name for a Blessed Future

Need help understanding these terms? Our team is here to answer any questions you may have.
Contact Support